فیروز خان نے اپنے لکس سٹائل ایوارڈ کو اپنی اہلیہ علیزے اور بیٹے سلطان کے نام کر دیا

اسلام آباد : پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنے لکس سٹائل ایوارڈ کو اپنی اہلیہ علیزے اور بیٹے سلطان کے نام کر دیا۔ پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق فیروز خان کو لکس سٹائل ایوارڈ2019ء کی تقریب میں ڈرامہ سیریل’’خانی‘‘میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا جسے اداکار نے اپنی اہلیہ علیزے اور بیٹے سلطان کے نام کر دیا جس پر ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر بیٹے اور شوہر کے ساتھ بنائی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp