فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا گانا ’’اک پل‘‘ شائقین میں مقبول

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ مایا علی کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے نئے گانے’’اک پل‘‘ شائقین میں مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق مایا علی کی نئی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے گانے’’اک پل‘‘ کو دو دنوں میں یو ٹیوب پر پانچ لاکھ اکیاسی ہزار شائقین نے دیکھا اور پسند کیا۔ گانے میں اپنی آواز کا جادو حدیقہ کیانی اور ہرشدیپ کور نے جگایا ہے۔ گانا شہریار منور اورمایا علی پر فلمایاگیا جس کو کمپوز آذان سمیع خان نے کیا ہے۔ فلم عید الضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp