نا جانے کچھ لوگ دوسروں کی کامیابیوں پر کیوں جلتے ہیں ،میرا

بہت خوش ہو ں کہ میری فلم ”باجی “کامیابی کی راہ پر گامزن ہے،گفتگو

لاہور : نا جانے کچھ لوگ دوسروں کی کامیابیوں پر کیوں جلتے ہیںکامیابیاں تو قسمت والوں کو ملتی ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کیا ،انہوں نے کہا کہ بہت خوش ہو ں کہ میری فلم ”باجی “کامیابی کی راہ پر گامزن ہے فلم میں تمام فنکاروں نے دل و جان سے محنت کی ہے ،میرا نے مزید کہا کہ میری کامیابیوں پر کچھ لوگوں کو بڑی جلن ہوتی ہے مگر مجھے ان کی کوئی پراہ نہیں نا ہی میرے پاس اتنا ٹائم ہے کہ ان فارغ لوگوں کی طرف دھیان دو بس اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں اور موجو دہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزیدمحنت اور لگن سے کام کرنے کا عزم رکھتی ہوں۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp