ذہین طاہرہ 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ ذہین طاہرہ 79برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ذہین طاہرہ گزشتہ ماہ دل کے عارضے کے باعث کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں جنہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور اس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ(سی سی یو) منتقل کیا گیا ، ان کے پوتے دانیال شہزاد خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ان کے انتقال کی خبر دی۔ اداکارہ نی7 سو سے زائد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نی1960ء سی1980ء کی دہائی میں ادا کاری کے جوہر دکھائے،1969ء میں بننے والا ان کا ڈرامہ ’’خدا کی بستی‘‘ بہت مشہور ہوا، ذہین طاہرہ کو تمغہ امتیاز بھی دیا گیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp