جذبات کے فوری اظہارکا قائل ہوں، بلال اشرف

اسلام آباد : اداکار بلال اشرف نے کہا ہے کہ محبت کے اظہار میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ایک ٹویٹ میںانہوں نے کہاکہ فلم ’’سپر سٹار‘‘ کا گانا ’’بے کراں‘‘ فلم میں ان کے مد مقابل کردار نوری کے لئے بے پناہ محبت کا اظہار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم کسی سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں اس کا اظہار کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے ۔ محمد احتشام الدین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’سپر سٹار‘‘ میں بلال اشرف کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، فلم عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp