ندا یاسر کو شو میں یورپ سے کی گئی خریداری کو دکھانے پر سوشل میڈ یا پر تنقید کا سامنا

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر کے اپنے شو میں یورپ سے کی گئی خریداری کو دکھانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق ندا یاسر گزشتہ دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ یورپ میں چھٹیاں گزارنے کے لئے گئی ہوئی تھیں وہاں پر انہوں نے اپنے لئے خریداری کی اور پاکستان واپس آتے ہی وہ خریدی گئی چیزیں لے کر اپنے مارننگ شو میں پہنچ گئیں جہان پر انہوں نے قیمتوں اور برانڈ کے ساتھ وہ ساری چیزیں دکھائیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور شائقین نے ان کے اس عمل کو اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp