یاسر حسین اور اقراء عزیز کو منگنی کے اعلان کے انداز پر منفی ردعمل کا سامنا

اسلام آباد : اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیز کو لکس سٹائل ایوارڈ 2019 ء کی تقریب کے دوران منگنی کے اعلان کے انداز پر منفی ردعمل کا سامنا ہے۔ پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق اداکار یاسر حسین نے لکس سٹائل ایوارڈ 2019 ء شو کے دروان اداکارہ اقراء سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کو شادی کی پیشکش کی اور اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے سٹیج پر سب کے سامنے انگوٹھی بھی پہنائی۔ دونون کی اس دوران بنائی گئی وڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوئی جس پر انہیں منفی ردعمل کا سامنا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ یہ انداز ہماری ثقافت کے منافی ہے۔ یاد رہے یاسر حسین نے نجی ٹی وی پر اقراء عزیزکو صرف اپنی بہترین دوست قرار دیا تھا۔

تاریخ اشاعت : منگل 9 جولائی 2019

Share On Whatsapp