Woman Only Runs Backwards Because It’s ‘more Fun Than Forwards

یہ خاتون سامنے کی بجائے الٹے قدموں دوڑتی ہیں کیونکہ یہ سامنے دوڑنے سے زیادہ پُرلطف ہے

32 سالہ شانٹیلی گاسٹون ہرڈ  کو سامنے کی بجائے  الٹے قدموں دوڑنا زیادہ پسند ہے۔ وہ ٹریڈ مل پر پریکٹس کے دوران بھی الٹے قدموں ہی دوڑتی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ انہیں پیچھے کی طرف دوڑنا سامنے دوڑنے سے زیادہ پُر لطف لگتا ہے۔عوامی مقامات یا گراؤنڈ میں الٹے قدموں دوڑتے ہوئے لوگ  انہیں عجیب و غریب نظروں سے دیکھتے ہیں۔لوگ انہیں ایسے دیکھتے ہیں  جیسے وہ غلط سمت میں دوڑ رہی ہوں۔

  لوگ ان  کے  اس طرح دوڑنے  پر نامناسب تبصرے بھی کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ ابتدا میں انہیں پیچھے کی طرف دوڑنا   پُر لطف لگتا  تھا لیکن تحقیق سے پتا چلا کہ  الٹے قدموں دوڑنا بہترین ورزش ہے۔
شانٹیلی نے پہلی بار 2013 میں الٹے قدموں دوڑنا شروع کیا۔ یہ بطور ورزش شروع کیا تھا لیکن انہیں  اس میں سامنے دوڑنے سے زیادہ لطف آیا۔اُن کا کہنا ہے کہ اس طرح دوڑنے  سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ دماغی  صحت  کے  لیے بھی بہتر ہے۔

شانٹیلی چھ سالوں سے پیچھے کی طرف دوڑ رہی ہے۔ وہ کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں ۔انہوں نے اس طرح دوڑنے والے دوسرے کھلاڑیوں کے لیے ایک ہفتہ وار کلب بھی بنایا ہوا ہے۔
شانٹیلی کا کہنا ہے کہ وہ ہر مہینے کے پہلے ہفتے ایک مقابلے کا اہتمام کرتی ہیں، جہاں اُن کی طرح دوڑنے والے محفوظ ماحول میں  دوڑ سکتے ہیں۔


تاریخ اشاعت : اتوار 7 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں