قومی ادارہ صحت میں پولیو کی تشخیص کے لئے قائم پروفیشینسی ٹیسٹ یونٹ 100 فیصد نتائج کا حامل ہے، این آئی ایچ

اسلام آباد : قومی ادارہ صحت میں پولیو کی تشخیص کے لئے قائم پروفیشینسی ٹیسٹ ( پی ٹی ) یونٹ 100 فیصد نتائج کا حامل ہے۔ ریجنل آفس برائے تدارک پولیو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس پروفیشینسی ٹیسٹ نے رواں سال 100 فیصد نتائج اخذ کئے ہیں جس کے لئے این آئی ایچ نے عالمی ادارہ صحت کے سالانہ پروفیشینسی ٹیسٹ میں شرکت کی لیبارٹری پروفیشینسی ٹیسٹنگ پینل کی طرف سے معمولی نمونے پروفیشینسی ٹیسٹ کے لئے فراہم کئے گئے جس کے نتائج 100 فیصد رہے۔
عالمی دارہ صحت نے این آئی ایچ کو لیبارٹری معیاری کار کردگی پر مبارک باد دی۔ این آئی ایچ کے حکام کا کہنا ہے این آئی ایچ صحت عامہ کے لئے معیاری تشخیصی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور لیبارٹری کی تشخیصی عمل میں اپنے معیارات کو برقرار رکھے گا۔ پاکستان اور افغانستان کے پولیو تدارک پروگراموں کے لئے لیبارٹری تعاون کے علاوہ قومی ادارہ صحت اور دیگر ممالک کو بھی وائرس کی تصدیق اور اس کے جینیاتی تجزیوں کے لئے جدید ترین تکنیکس کو بروئے کار لانے میں بھی معاونت فراہم کررہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 5 جولائی 2019

Share On Whatsapp