Woman Eats Record 32 Burgers To Win Z Burger Eating Contest

خاتون نے 10 منٹ میں 32 برگر کھا کر پانچویں بار مقابلہ جیت لیا

واشنگٹن میں ہونے  والی دسویں  سالانہ زیڈ برگر کھانےکی چیمپئن شپ میں ایک خاتون  مولی سچویلر نے 10 منٹ میں 32 برگر کھا کر اپنا ہی بنایا 27 برگر کھانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے یہ اعزازپانچویں بار اپنے نام کیا ہے۔
اس مقابلے کا انعقاد بدھ کے دن  ٹینلے ٹاؤن میں کیا گیا،  جس میں  ملک بھر سے  برگر کھانے والے پروفیشنل مرد اور خواتین شریک ہوئے۔



اس مقابلے میں شرکا نے 10 منٹ میں زیادہ سے زیادہ برگر کھانے تھے۔ مقابلے میں شریک افراد اس وقت حیران رہ گئے جب  انہوں نے پلوماس لیک، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ  مولی کو 10 منٹ میں 32 برگر کھاتے دیکھا۔ مقابلے کے بعد مولی نے بتایا کہ اُن کا کام ہی جیتنا ہے۔
اس مقابلے میں شریک16 افراد میں سے 10 پہلی بار شریک ہوئے تھے۔ پہلی بار شریک ہونے والے افراد نے مقابلے سے پہلے کافی دیر تک اپنے پیٹ کو خالی رکھا تھا لیکن مولی اور دوسرے پیشہ ور لوگوں کو پیٹ خالی نہ ہونے کی فکر ہی نہیں تھی۔

مولی نے بتایا کہ وہ مقابلے میں شریک دو افراد کے ساتھ باہر جا کر  ناشتے میں 30 میکموفنز اور 3 درجن ڈنکن ڈونتس کھا چکی تھیں۔
اس مقابلے میں سب سے سست رفتار سے برگر کھانے  کا مظاہرہ  یارک کالج کے سینئر ڈیون ہورسے نے کیا۔ انہوں نے 10 منٹ میں صرف ایک برگر کھایا۔ ڈیون کو زیڈ برگر پر کام کرنے والے اُن کے دوست نے مقابلے میں شریک ہونے کی دعوت دی تھی۔
مولی برگر   کھانے کے مقابلوں میں شریک ہونے سے پہلے پیزا کھانے کے مقابلوںمیں شریک ہو کر کئی مقابلے جیت چکی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 4 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں