'My Girlfriend Is Not Hungry' Menu Item Goes Viral At Arkansas Diner

”میری دوست بھوکی نہیں“ ۔بھوکے لوگوں کے لیے ریسٹورنٹ کا نیا مینو آپشن

آرکنساس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک ریسٹورنٹ کا مینو  شیئر کیا ہے، جو  انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔ اس مینو کے وائرل ہونے کی وجہ اس میں درج ایک دلچسپ آپشن ”میری دوست بھوکی نہیں“ (my girlfriend is not hungry) ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ آپشن بھوکے لوگوں کے لیے ہی متعارف کرایا گیا ہے۔
نک چیسلر نے اس مینو کی تصویر کو فیس بک پر پوسٹ کیا تو یہ فوراً  ہی وائرل ہوگیا۔ یہ مینو لٹل راک میں ماما ڈیز  کا ہے۔ اس آپشن سے گاہک  اضافی فرائیز، ونگز یا د چیز سٹک حاصل کر سکتے ہیں تاکہ اپنے ساتھ موجود لوگوں کے ساتھ بانٹ سکیں ۔
ماما ڈیز نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ یہ آپشن ایسے لوگوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جنہیں لگتا ہے کہ اُن کے ساتھ موجود لوگ اُن کی پلیٹ سے کھائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 4 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں