Juno The Angry Cat Is Fluffy Grumpiness Incarnated

جونو، غصے سے بھرا بلا جو انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہے

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_instagram' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

انسٹاگرام اور سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارمز میں بہت سی بلیاں  سٹار بن چکی ہیں۔ ایسا ہی ایک بلا جونو بھی ہے جو اپنے بالوں اور غصے میں بھری شکل کی وجہ سے انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہے۔
انسٹاگرام پر جونو کے علاوہ پومپیس البرٹ نامی بلی بھی سب سے زیادہ غصیلی  سمجھی جاتی ہے۔ 33 پاؤنڈ وزنی برونسن جیسے اون کا گولا ہے جبکہ کوبی نامی بلی کی نیلی آنکھیں کسی کی بھی سانسیں روکنے کےلیے کافی ہے۔

یہ سب بلیاں اپنی کسی نہ کسی ایک خصوصیت کی بنا پر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں ہیں۔
البرٹ کا چہرہ ہر وقت غصے میں بھرا دکھائی دیتا ہے، برونس بھاری بھر کم ہے جبکہ کوبی اپنی نیلی آنکھوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ان کے برعکس جونو میں دو خصوصیات ہیں۔ایک تو اس کی شکل ایسی ہے جیسے وہ کسی چیز سے متاثر ہی نہیں ہوتا۔ دوسرا اس کی گردن کے بال بہت بڑے  اور گھنے ہیں۔
جونو کا ہیئر سٹائل بھی کافی عجیب و غریب ہے۔
جونو 25 فیصد برمی اور 75 فیصد ہمالین بلا ہے۔ جونو 2012 سے انسٹاگرام پر موجود ہے۔ اس وقت اس کے فالورز کی تعداد 1 لاکھ 83 ہزار ہے۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جونو کے بہن اور  بھائی کے بھی انسٹاگرام پر اکاؤنٹس ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔ جونو کا بھائی لارڈ لیو اور اس کی چھوٹی بہن ہوانا دونوں  کے اکاؤنٹس بھی اُن کی تصاویر سے بھرے پڑے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 4 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں