Man Pours Water On Baidu CEO During Speech In Shocking Video

ایک شخص نے چینی سرچ انجن بیڈو کے سی ای او پر دوران تقریر پانی انڈیل دیا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

چین میں گوگل کے ہم پلہ سرچ انجن بیڈو کے سی  ای او اور بانی، روبن لی،  بدھ کو مصنوعی ذہانت کے حوالےسے ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب کے دوران ہی ایک شخص نے اُن کے سر پر پانی انڈیل دیا۔
چین میں روبن لی جیسی شخصیات کی حفاظت کے لیے کافی اقدامات کیے جاتے ہیں  لیکن اس تقریب میں دیکھا گیا کہ اُن کے سر پر پانی ڈالنے والے شخص کو اُن تک رسائی میں  کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔


چین میں حالیہ سالوں میں بیڈو پر کافی تنقید ہوئی ہے۔ اس کی ایک وجہ تو میڈیکل ایڈورٹائزنگ سکینڈل ہے اور دوسرا بیڈو سرچ میں اپنے مواد کے نتائج پہلے ظاہر کرتا ہے۔
روبن لی تقریب میں بیڈو کی خود کار کاروں کی ڈویلپمنٹ کے بارے میں بتا رہے تھے کہ ایک شخص نے سٹیج پر جا کر اُن کے سر پر پانی کی پوری بوتل انڈیل دی۔
اس موقع پر  روبن لی کے محافظ کچھ دیر کےلیے تو سُن ہو کر رہ گئے لیکن اتنی دیر میں ہی اُن کے سر پر  پانی انڈیلا جا چکا تھا۔
روبن لی نے پانی انڈیل کر جاتے ہوئے شخص سے انگریز ی میں پوچھا ”تمہارا مسئلہ کیا ہے؟“
چند سیکنڈ میں رونما ہونے والا یہ واقعہ روبن لی کی پریزینٹیشن کا حصہ معلوم ہوتا تھا لیکن جب محافظوں نے مداخلت کی تو لوگوں کو معلوم ہوا ہے کہ یہ  پریزینٹیشن کا حصہ نہیں ہے۔
اس تقریب کے شروع میں تو ہال میں چند محافظ ہی نظر آ رہے تھے لیکن واقعے کے بعد  ہال جیسے محافظوں سے بھر گیا۔
بیڈو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعے کے بارے میں تو بتایا ہے لیکن انہوں اس کی وجوہات کے بارے میں کچھ بیان نہیں کیا۔


تاریخ اشاعت : بدھ 3 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں