Viral Video Of Traffic 'Disappearing' From Bridge Baffles Netizens

پُل پر غائب ہوتی ٹریفک نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا۔ ویڈیو وائرل

آپٹیکل الوژن یا بصری واہمے انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوتے ہیں۔ لوگ سوچتے ہی رہتے ہیں کہ  ان بصری واہموں کی اصل وجوہات کیا ہیں۔ حال ہی میں ایک اور بصری واہمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں  ایک پُل پر کاروں کو دریا کی طرف جاتے اور  غائب ہوتے دکھایا گیا  ہے۔
اس ویڈیو کو ڈینئل نام کے صارف نے شیئر کیا تھا۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پُل پر گاڑیاں دریا کی طرف جا رہی ہیں اور غائب ہو رہی ہیں۔


اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے  سوشل میڈیا صارفین اپنے سر کھجانے لگے۔ بہت سے صارفین نے اس پُل کو برمودا ٹرائی اینگل سے تشبیہ دی۔
تاہم کچھ دیر بعد بعض صارفین نے بتدریج پتا چلا ہی لیا کہ ویڈیو میں حقیقت میں کیا ہو رہا ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے وضاحت پیش کی کہ  ویڈیو میں دکھایا جانے والا پل حقیقت میں پل نہیں بلکہ عام سڑک ہے جبکہ جو دریا نظر آ رہا ہے وہ  چھپ پر بنی پارکنگ ہے، جہاں یہ کاریں جا رہی ہیں۔


تاریخ اشاعت : منگل 2 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں