Collector With 1,444 Different Newspapers Earns Guinness Record

1444 مختلف اخبارات جمع کرنے والے شخص کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 10 سال کی عمر سے اخبارات جمع کرنے شروع کیے تھے۔ آج اُن کے ذخیرے میں 1444 مختلف اخبارات ہیں، جس پر اِن کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ سرجیو بوڈینی کے پاس 115 مختلف ممالک کے 1444 مختلف اخبارات ہیں، جس پر اُن کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں مختلف اخبارات کے سب سے بڑے ذخیرے کے مالک کے طور پر درج کیا گیا ہے۔


سرجیو کا کہنا ہے کہ انہوں نے 10 سال کی عمر میں اخبارات جمع کرنے شروع کیے تھے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اب وہ پلاسٹک کے باکسز میں اپنے اخبارات محفوظ کرتے ہیں اور انہیں کنٹرولڈ ٹیمپریچر روم میں رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ سکول میں تھے تو انہیں اخبارات سے متعلق کلاس پراجیکٹ ملا، جس سے انہیں صحافت سے محبت ہو گئی۔ وہ کھیلوں کے صحافی بننا چاہتے تھے لیکن بتدریج کیمیا دان بن گئے۔

تاریخ اشاعت : منگل 2 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں