"Even Messi Can't...": Cow Leaves Twitter Impressed With Football Skills

گائے نے اپنے فٹ بال کھیلنے کے انداز سے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا

لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو دنیا کے بہترین فٹ بالر سمجھا جاتا ہے لیکن یہ دونوں فٹ بالر بھی فٹ بال کے کھیل میں اس گائے سے مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔
گوا، بھارت میں ایک آوارہ گھومتی ہوئی گائے نے ایک فٹ بال پر قبضہ کر کے اپنے کھیل سے موقع پر موجود لوگوں اور اس واقعے کی ویڈیو دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین کو بہت محظوظ کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اس گائے کو فٹ بال کے ساتھ کھڑے، اسے کک لگاتے اور اس کے ساتھ بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میدان میں کھڑے لڑکے گائے سے اپنی فٹ بال حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ڈیڑھ منٹ تک گائے اُن کی ہر کوشش ناکام بنا دیتی ہے۔ آخر کار ایک لڑکا کامیابی سے گائے کی توجہ فٹ بال سے ہٹآتا ہے اور دوسرا جلدی سے اسے اٹھا لیتا ہے۔
ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ ٹوئٹر کےبعد یہ ویڈیو فیس بک پر بھی بہت وائرل ہے۔
اس گائے کی فٹ بال کھیلنے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


تاریخ اشاعت : منگل 2 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں