'Death Awareness Cafe' Puts Customers In Coffins To Reflect On Life

موت کی آگاہی دینے والے کیفے میں گاہک تابوتوں میں وقت گزارتے ہیں

بنکاک کے موت کی آگاہی دینے والے کیفے : کی سجاوٹ مردہ خانوں کی طرح کی گئی ہے۔یہاں گاہک مشروبات خریدنے کے بعد تابوتوں میں کچھ وقت گزار سکتے ہیں۔
کیفے کے مالک ویرانٹ روجاناپراپا کے مطابق اس کیفے  کا  مقصد ہے کہ گاہک اپنی زندگی کا جائزہ لیں۔انہوں نے بتایا کہ  اس کیفے کا  خیال بدھ مت کے فلسفے  سے متاثر ہے، جس کا مقصد ہے کہ لوگ لالچ میں نہ آئیں۔
انہوں نے بتایا”ہمارا مقصد ہے کہ گاہک موت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔ جب تابوت بند ہو جاتے ہیں تو اُن کی بنیادی جبلت جاگ جاتی ہے۔ اس کے بعد بتدریج انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کچھ نہیں لے جائیں گے۔“



تاریخ اشاعت : پیر 1 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں