People Who Spend More Time In Nature Are Healthier And Happier, Research Shows

قدرتی ماحول میں زیادہ وقت گزارنے والے زیادہ صحت مند اور زیادہ خوش رہتے ہیں

یہ بات تو طے ہے کہ جو لوگ قدرتی ماحول میں زیادہ وقت گزارتے ہیں، وہ زیادہ خوش اور صحت مند رہتے ہیں  لیکن ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ   ایسا کرنا  اندازوں سے بہت زیادہ  فائدہ مند ہے۔
اس ہفتے سائنسی جریدے نیچر سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق  اگر کوئی شخص ہفتے میں دو گھنٹوں تک دورویہ درختوں سے بھری  گلی میں یا کسی جھیل کے کنارے وقت گزارتا ہے تو اس کا صحت پر کافی اچھا  اثر پڑتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس سے کم وقت گزارنے والوں کی صحت پر بہت  زیادہ اثر نہیں پڑتا۔
ایسے افراد جو  ہفتے میں دو سے تین گھنٹے  فطرت میں گزارتے ہیں، وہ باہر وقت نہ گزارنے والوں کے مقابلے میں اپنی زندگی سے مجموعی طور پر   20 فیصد زیادہ مطمئن ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق باہر وقت گزارنے والوں کی صحت  کمروں میں زندگی گزارنے والوں سے 60 فیصد بہتر ہوتی ہے۔

جو لوگ پہلے ہی زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں، ان کے لیے یہ نتائج حیران کن نہیں ہیں۔ باہر خاص طور پر سبزے میں وقت گزارنے سے دل کی بیماریوں، ذیابیطیس، موٹاپا، دمہ اور دماغی عارضوں کے خدشات کافی کم ہو جاتے ہیں۔ بچوں کا باہر وقت گزارنا ان کے لیے خوشی کا باعث ہوتا ہے۔اس سے بچوں کی صحت بہتر ہوتی ہے اور ان کی ادارکی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں برطانیہ کے 20 ہزار افراد نے حصہ لیا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 1 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں