Woman Underwent Over 300 Cosmetic Procedures Because Mother Told Her She Wasn’t Pretty Enough As A Child

والدہ کے بدصورت کہنے پر خاتون نے 300 بار پلاسٹک سرجری کرائی

جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک 39سالہ  سابق ہوسٹس اور ماڈل  نے حال ہی میں قومی ٹی وی پر بتایا کہ پچھلے 21 سالوں میں وہ کاسمیٹک پروسیجرز پر 30 ملین یوان یا 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ کر چکی ہیں۔300 کے قریب پلاسٹک پروسیجر کرانے کی وجہ اُن کی والدہ تھیں جنہیں لگتا  تھا کہ اُن کی بیٹی کی شکل اچھی نہیں ہے۔
ٹسوباکی ٹومومی نے پہلی بار پلاسٹک سرجری اس وقت کرائی تھی،جب اُن کی عمر 18 سال تھی۔

اس وقت انہوں نے گریجویشن کیا ہی تھا۔
20 سال کی ہونے تک وہ اپنے دانتوں کو فکس کرا چکی تھیں اور آنکھوں کی بناؤٹ کے لیے پلاسٹک سرجری کرا چکی تھیں۔اس کے بعد تو انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔اب تک وہ تین سو کے قریب پلاسٹک سرجری کرا چکی ہیں۔ مستقبل میں بھی اُن کا ارادہ ہے کہ  یہ سلسلہ ترک نہ کیا جائے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ  اپنی موت تک پلاسٹک سرجری کراتی رہیں گی۔
اُن کا کہنا ہے کہ اُن کا جنون بچپن میں ہی شروع ہو گیا تھا۔اُن کی والدہ  ہر وقت ان کی شکل کے بارے میں شکاایت کرتیں، جب وہ کچھ بڑی ہوئیں تو انہوں نے پلاسٹک سرجری کرانے کا فیصلہ کیا۔اُن کا دعویٰ ہے کہ پلاسٹک سرجری پر وہ اب تک 30 ملین یوان یا 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ کر چکی ہیں۔
ٹسوباکی نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ایلیمنٹری سکول میں تھیں تو اُن کی والدہ سب رشتے داروں کے سامنے انہیں بدصورت بھی کہہ دیا کرتی تھیں۔
انہوں نے اپنی والدہ کو اس طرح تذلیل کرنے سے منع کیا۔ اُن کی والدہ باز نہ آئیں تو انہوں نے  پلاسٹک سرجری کی مدد  لینے کا فیصلہ کیا۔پہلی بار انہوں نے اپنی بچت سے سرجری کرائی۔ اس کے بعد وہ جلد ہی  ہوکائیڈو جاپان کی مقبول ترین ہوسٹس بن گئیں اور کافی رقم کمانے لگیں۔سب سے پہلے انہوں نے جبڑوں، منہ اور ناک کی سرجری کرائی۔ حال ہی میں انہوں نے انٹیما لیزر سرجری میں 1لاکھ 60 ہزار یوان  یا 1500 ڈالر خرچ کیے ہیں۔

ٹسوباکی نے بتایا کہ آج کل تو جاپان میں پلاسٹک سرجری کو برا نہیں سمجھا جاتا لیکن جب انہوں نے پہلی بار سرجری کرائی تھی تو اسے پسند نہیں کیا جاتا تھا۔
ٹسوباکی آج بھی ماڈل کے طور پر کام کرتی ہیں اور سوشل میڈیا پر متاثر کن شخصیت سمجھی جاتی ہیں۔ وہ انسٹا گرام، فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی کافی فعال ہیں۔ وہ جاپانی پلیٹ فارم امیبا پر بلاگز بھی لکھتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 30 جون 2019

Woman Underwent Over 300 Cosmetic Procedures Because Mother Told Her She Wasn’t Pretty Enough As A Child
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں