The Book That Grew – A Unique Book Grown By Manipulating Grass Roots

اب کتابیں شائع کرنے کے ساتھ اگائی بھی جا سکیں گی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

آئرش کریٹیو ایجنسی  روٹھکو نے جرمن فن کار ڈیانا شیریر کے ساتھ مل کر  ایک ایسی کتاب تخلیق کی ہے جو اگ سکے گی۔ The Book That Grew ایک 22 صفحے کی کتاب ہے، جسے زندہ  پودوں کی جڑوں میں تبدیلی کر کے  اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اگنے کے بعد کتاب میں الفاظ اور ڈایا گرام نظر آئیں۔
اس کتاب کو باقاعدہ جلد بھی  کیا گیا ہے اورا س میں روشنائی بھی ہے۔اس کتاب کی تیاری کا مقصد کسانوں کو بتاناہے کہ  ذرائع کو جب  درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو وہ کتنا فائدہ مند ہو سکتے ہیں اور یہی اس کتاب کا بھی  موضوع ہے۔


اس کتاب کی تیاری کا آغاز اس سال فروری اور مارچ میں شروع ہوا تھا۔ شروع میں تو ڈیانا بھی سوچنے لگیں کہ کتاب کی تخلیق کیسے ممکن ہوگی کیونکہ گھاس کے بیچ، مٹی، پانی اوردھوپ ہی جڑوں کو اگانے میں مدد دیتی ہیں۔ اس کتاب کی تیاری میں اصل چیلنج یہ تھا کہ کتاب میں درج تمام الفاظ اور ڈایاگرام واضح نظر آنے چاہیے۔ تاہم اس ساری محنت کا نتیجہ ایک ایسی زبردست کتاب کی شکل میں نکلا ہے جو باقاعدہ بڑھ سکتی  ہے۔

اس کتاب میں ہرچیز ہی گھاس سے بنائی گئی ہے۔ روشنائی کے لیے سیاہ رنگ جلی ہوئی گھاس سے لیا گیا ہے۔
اس کتاب کے 22 صفحات  ہیں۔ ان صفحات کا سائز اے 3 یعنی 11 ضرب 17 انچ ہے۔ یہ صفحات کافی ہلکے بھی ہیں۔  اس کتاب کی نمائش سارے ملک میں کی جائے گا۔ اس کتاب میں استعمال کی گئی جڑیں مٹی سے الگ ہونے کے بعد مرنا شروع ہو گئی تھیں، لیکن ایسا ہونے سے پہلے ہی اسے ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کر لیا گیا۔


تاریخ اشاعت : اتوار 30 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں