This Snake Plays Dead When Threatened

یہ فنکار سانپ خطرے میں ہو تو مرنے کی اداکاری کرتا ہے


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

شمالی امریکا کا تھوتھنی سانپ یا hognose snake  زومبی سانپ بھی کہلاتا ہے۔ اس سانپ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ خطرے میں تو ایسے ظاہر کرتا ہے، جیسے مر چکا ہے۔
تھوتھنی سانپ کو puff adder بھی کہا جا تا ہے۔ خطرے میں پہلے  یہ  منہ میں ہوا بھر کر  اپنے سر اور گردن کو کوبرا سانپ کی طرح بنا لیتا ہے، اس کے بعد زور زور سے پھنکارتا ہے۔اس کے بعد یہ ایسے حملہ کرنے کی تیاری کرتا ہے،جیسے خطرناک زہریلے سانپ کرتے ہیں۔

اگر یہ طریقہ بھی ناکام رہے تو یہ اگلا حربہ اپناتا ہے، جس کی وجہ سے اسے زومبی سانپ کا نام دیا گیا ہے۔
سب حربے ناکام ہو جائیں تو یہ اپنی موت کا ڈراما کرتا ہے۔ اس دوران یہ الٹا ہو جاتا ہے  سارا منہ کھول دیتا ہے۔اس حالت میں اگر اسے سیدھا کیا جائے تو یہ ایک بار پھر الٹا ہوجاتا ہے۔اس  کی فنکارانہ صلاحیتیں واقعی قابل تعریف ہیں،  اس کے فن کے مظاہرے کے دوران اگر کوئی اسے اٹھائے تو  یہ آہستگی سے حرکت کرنا شروع ہو جاتا ہے۔

سائنسدانوں کو معلوم ہے کہ  مشرقی تھوتھنی سانپ مرنے کی اداکاری کرتا ہے لیکن وہ اس بات کا پتا چلانے میں ناکام ہے کہ یہ اداکاری کیونکر کامیاب ہوتی ہے کیونکہ اس کے فطری دشمن اس کی اداکاری کی وجہ سے اس سے دور ہی رہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شمالی امریکا میں تھوتھنی سانپ مرنے کی اداکاری کر کے محفوظ رہتے ہیں لیکن  جنوبی امریکا میں  یہ اپنے رنگوں کو  خطرات سے دور رہنے کے لیے استعمال کرتےہیں۔


تاریخ اشاعت : جمعہ 28 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں