This French Restaurant Has Been Named The Best In The World

یہ فرانسیسی ریسٹورنٹ دنیا کا بہترین ریسٹورنٹ ہے

فرانس کے میرازور ریسٹورنٹ کو دنیا کا سب سے بہترین ریسٹورنٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ارجنٹائن کے شیف  ماؤرو کولاگریکو نے سمندروں، پہاڑوں اور اپنے باغ کے اثرات اس ریسورنٹ میں دکھائے ہیں۔ ایک متاثر کن ٹریڈ لسٹ  میں اس ریسٹورنٹ نے ڈنمارک اور سپین کے ریسٹورنٹس کو شکست دے کر  دنیا کےبہترین ریسٹورنٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
چند ماہ پہلے ہی کولاگریکو کو تیسرے مچلن سٹار سے نوازا گیا  ہے۔

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ فرانس کا کوئی ریسٹورنٹ دنیا کے 50 بہترین ریسٹورنٹ کی لسٹ میں فاتح قرار پایا ہے۔
دوسرے بہترین ریسٹورنٹ کا ایوارڈ سنگا پور کے ایک ریسٹورنٹ کے پاس آیا ہے۔ دوسرے نمبر پر آنے والا یہ ایشیا کا پہلا ریسٹورنٹ ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز کوپن ہیگن کے نوما کے پاس تھا۔ تیسرے نمبر پر سپین کا ریسٹورنٹ    رہا۔
دنیا کے سب سے بہترین ریسٹورنٹ کا ایوارڈ سپین کے پاس 7 بار رہا ہے۔
یہ کسی بھی ملک کے ایوارڈز سے زیادہ ہے۔ پچھلے سال اٹلی کا اوٹیریا فرانسیسکانا پہلے نمبر پر  اور میرازور تیسرے نمبر پر رہا تھا۔
کولاگریکو فرانس میں پہلے غیر ملکی شیف ہیں، جنہیں تین بار مچلن سٹارز دیا گیا ہے۔ انہوں نے 2006 میں ریسٹورنٹ کھولا تھا۔ پہلا مچلن سٹار انہیں اگلے سال اور دوسرا 2012 میں ملا تھا۔
ارجنٹائن میں پیدا ہونے والے شیف کولاگریکو 2001 میں  فرانس منتقل ہوئے تھے۔
وہ کئی برانڈز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
دنیا کے 10 بہترین  ریسٹورنٹس میں سے 7 یورپ میں ہیں۔ دنیا کے 50 بہترین ریسٹورنٹس میں سے 25 یورپ میں، 7 ایشیا میں، 6 امریکا میں اور 6 لاطینی امریکا میں ہیں۔
یہ ایوارڈ برطانوی میگزین ”ریسٹورنٹ“ کی طرف سے دئیے جاتے  ہیں۔ یہ میگزین ولیم ریڈ میڈیا (William Reed Media) کی ملکیت ہے۔
دنیا کے بہترین ریسٹورنٹ کےانتخاب کے لیے میگزین  خفیہ پولنگ کرتا ہے۔ اس پولنگ میں 1000 شیف، ریسٹورنٹ کےمالکان، کھانوں کے نقاد اور صنعت سے وابستہ لوگ حصہ لیتے ہیں۔ ہر ممبر کے دس ووٹ ہوتے ہیں، جن میں سے اپنے علاقے سے باہر کے ریسٹورنٹ کو دینا ہوتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 27 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں