Heartbreaking Pics Show Puppy Dumped On Side Of Road With Chair, TV

مالک نے پالتو کتے کو صوفے اور ایک ٹی وی کے ساتھ ترک کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا

بروک ہیون پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اینیمل کنٹرول آفیسر  شیرون نارٹن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ایک کتے کو سڑک کنارے پڑے صوفے پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔اس صوفے کے ساتھ ہی ایک ٹی وی پڑا ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کتے کے مالک نے اسے ترک کر دیا ہے لیکن یہ ابھی بھی صوفے پر بیٹھا اپنے مالک کا انتظار کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شیرون کو ایک فون آیا جس میں انہیں کہا گیا کہ وہ بروک ہیون میں  سڑک کنارے پڑے صوفے پر بیٹھے کتے کو دیکھیں۔


ڈبلیو ایل بی ٹی کی رپورٹ کے مطابق یہ فون ایک مقامی شخص نے کیا تھا، اس شخص نے ایک دوسرے شخص کو ٹرک کی مدد سے صوفے اور کتے کو یہاں چھوڑتے دیکھا تھا۔
شیرون نے بتایا کہ کتا فاقوں سے مر سکتا تھا، کیونکہ وہ صوفہ چھوڑ کر خوراک کی تلاش میں جانے سے ڈر رہا تھا۔شیرون نے اپنی پوسٹ میں لکھا ” اس شخص کےلیے جو اپنی صوفے کو یہاں چھوڑ گیا،  تمہارا کتا تمہارا انتظار کر رہا ہے ،واپس آؤ“۔
سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے  کتے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اس وقت  بروک ہیون اینیمل ریسکو لیگ  اس کتے کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ جلد ہی اسے  اپنانے کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 27 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں