Crow Or Gorilla? Bizarre Video Has Netizens Confused

یہ کوا ہے یا گوریلا؟ دلچسپ ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا

ایک دلچسپ ویڈیو، جس میں ایک کوے کو گوریلا کی طرح بیٹھے دکھایا گیا ہے، نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق یہ ویڈیو ناگویا، جاپان میں کیتارو سیمپسن کے مقام پر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ  کوے نے اپنے دونوں پر اس طرح نیچے کیے ہوئے ہیں ، جیسے گوریلے اپنے دونوں ہاتھوں کےبل بیٹھتے ہیں۔
یہ تصویر ”گوریلا کوا“ کے نام سے کافی مقبول ہو گئی ہے۔

ٹوئٹر پر یہ ویڈیو ایک کروڑ سے زیادہ بار دیکھی جا چکی ہے۔
ویڈیو کو شیئر کرنے والے مسٹر سیمپسن نے نیوز ویک کو بتایا کہ  انہوں نے پہلی بار اس کوے کو دیکھا تو حیران رہ گئے، یہ زومبی کی طرح لگ رہا تھا۔ انہوں نے اس کوے کو ایک منٹ تک دیکھا  اور جلد ہی اپنی رائے بدل دی کہ یہ زومبی نہیں بلکہ کافی خوبصورت  ہے۔
اس ویڈیو پر ہزاروں لوگوں نے  کمنٹ کر کے  اس کوے کے اس طرح بیٹھنے  کی وجوہات بیان کی ہیں۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کی محقق مس کائیلی سوئفٹ نے کوے کے اس برتاؤ کو بالکل نارمل بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوے دھوپ میں اس طرح پر پھیلا کر بھی بیٹھتے ہیں۔


تاریخ اشاعت : جمعرات 27 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں