Parents Name Son “Google” Hoping It Will Give Him A Leg Up In Life

والدین نے بیٹے کا نام گوگل رکھ دیا

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کو دنیا کا عجیب و غریب نام دیا گیا ہے۔اس بچے کا نام  مقبول ترین سرچ انجن گوگل کے نام پر  گوگل ہی رکھا گیا ہے۔
8 ماہ کے بچے کے والد 31 سالہ آندی کاہیا سپوترا نے انڈونیشین میڈیا کو بتایا کہ  انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو ٹیکنالوجی سے متعلقہ کوئی نام دیں گے۔ انہوں نے قران میں درج ناموں کے بارے میں بھی سوچا۔

انہوں نے آئی فون، مائیکروسافٹ، آئی او ایس اور ونڈوز  نام رکھنے کے بارے میں بھی سوچا  لیکن آخر میں  گوگل کے حق میں فیصلہ ہوا۔
بچے کی ماں کو شروع میں بچے کا نام پسند نہیں آیا لیکن  دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن پر نام رکھے جانے کی وجہ سے وہ راضی ہوگئیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ  بچے کی ماں شروع میں تو بچے کا نام بتاتے ہوئے شرمندگی محسوس کرتی تھیں۔
وہ اسے بے بی بوائے کہتی تھیں۔تاہم اب انہیں امید ہے کہ اُن کا بیٹا بڑا ہو کر بہت سے لوگوں کا لیڈر بنے گا۔
بچے کی ماں نے بتایا کہ لوگ بچے کا نام گوگل رکھنے پر اِن کا مذاق اڑاتے  ہیں۔ لوگ انہیں کہتے ہیں کہ  اگر ان کا اگلا بچہ ہوا تو اس کا نام وٹس ایپ رکھا جائے گا۔بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ انہیں گوگل کے نام سے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ انہیں گوگل  لفظ کا مطلب ہی معلوم نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 26 جون 2019

Parents Name Son “Google” Hoping It Will Give Him A Leg Up In Life
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں