وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

انٹر سٹی ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر عائد مجوزہ سیلز ٹیکس واپس لینے کی اتفاق رائے سے منظوری , , پنجاب کا بجٹ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا‘ عثمان بزدار

لاہور۔25 جون : وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انٹر سٹی ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر مجوزہ سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیاگیا -کابینہ نے انٹر سٹی ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر عائد مجوزہ سیلز ٹیکس واپس لینے کی اتفاق رائے سے منظوری دی-وزیراعلیٰ نے مجوزہ ٹیکس واپس لینے کے حوالے سے فنانس بل میں ضروری ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس ٹیکس کے واپس لینے سے صوبے کے عوام کو ریلیف ملے گا اور پنجاب حکومت آئندہ بھی عوام کو ریلیف دینے کے لئے مزید اقدامات کرے گی-انہوںنے کہاکہ مشکل اقتصادی حالات میں ساتھ دینے پر اپنی کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پنجاب کی صوبائی کابینہ کے ارکان نے دن رات محنت کی جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پنجاب کا بجٹ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا-صوبائی کابینہ کے اجلاس میںفیڈریشن اور صوبوں کے ما بین مشترکہ مالیاتی ذمہ داریوں پر مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں کیپٹن (ر) عارف نواز کی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے پر تقرری کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئی۔ اجلاس میںصوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس ، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp