Eng Need 286 To Win

ورلڈ کپ ،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 286رنز کا ہدف دیدیا

ایرون فنچ کی سنچری،وارنر کی نصف سنچری

لندن : کرکٹ ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 286رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ لندن کے اوول گراﺅنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں اوپنرز نے 123 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد وارنر 53 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔
عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے دوسری وکٹ کیلئے50رنز جوڑے جس کے بعد خواجہ23رنز سکورکرکے سٹوکس کی گیند پر بولڈ ہوئے، ایرون فنچ اپنی سنچری مکمل کرکے جوفرا آرچر کی گیند پر پوویلین لوٹے،گلین میکسویل بھی صرف12رنز سکور کرکے مارک ووڈ کا شکار بنے،سٹوئنس بھی8رنز بنا کر مکس اپ کے نتیجے میں رن آﺅٹ ہوگئے ،سٹیو سمتھ بھی38رنز بنا کر کرس ووکس کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایڈم زیمپا اور کولٹر نائل کی جگہ جیسن بہرنڈروف کو شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا نے ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، دوسری جانب انگلینڈ نے بھی 6 میچز کھیلے ہیں تاہم انگلش ٹیم صرف 4 میچز میں کامیابی حاصل کرپائی ہے جب کہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ آج کا میچ نہ صرف انگلینڈ بلکہ قومی ٹیم کے لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے، انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوجائیگی جب کہ انگلینڈ کی ہار کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے۔سیمی فائنل کی دوڑ میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں بھی موجود ہیں تاہم اگر مگر پھر بھی موجود ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp