کینیڈین کھلاڑی بائنسا اینڈریسکو فٹنس مسائل کے باعث ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں

مونٹریال ۔ : کینیڈین کھلاڑی بائنسا اینڈریسکو نے فٹنس مسائل کے باعث سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن سے دستبرداری اختیار کر لی، وہ کندھے کی انجری کا شکار ہیں۔ ومبلڈن اوپن آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کینیڈین کھلاڑی اینڈریسکو نے انجری کے باعث ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے، ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ جلد فٹ ہو کر دوبارہ کھیل شروع کریں۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp