کوپا امریکہ فٹ بال کپ، یوروگوئے چلی کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ریوڈی جنیرو ۔ : کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں یوروگوئے نے چلی کو شکست دے کر کوارٹر میں جگہ بنا لی، جاپان اور ایکواڈور کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوا۔ برازیل میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں یوروگوئے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلی کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے زیر کر کے دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں تاہم 82ویں منٹ میں کاوانی نے گول کر کے یوروگوئے کو برتری دلائی اور ان کا یہ گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔
جاپان اور ایکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp