سابق صدر کی بیٹی نے عوام سے لوٹے ایک ارب ڈالر حکومتی خزانے میں جمع کروا دئیے

سابق صدر اسلام کریموف کی 46 سالہ جانشین بیٹی گلنارا کریموف فراڈ،منی لانڈرنگ الزام پر جیل میں تھی، سوئس حکام کا بھی گلنارا کے غیر قانونی طور پر منتقل کیے گئے 13 کروڑ تین لاکھ ڈالار ازبکستان کو واپس کرنے کا اعلان

ازبکستان : : ازبکستان کے سابق صدر کی بیٹی گلنار کریموف نے عوام سے لوٹے ایک ارب ڈالر حکومتی خزانے میں جمع کروا دئیے،گلنار کریموف کرپشن کے الزام میں گرفتار تھیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اقتدار کے بے جا استعمال کی ایک اور مثال سامنے آ گئی ہے۔ازبکستان کے سابق صدت کی بیٹی نے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ قومی خزانے میں جمع کروا دیا۔جیل میں قید گلنارا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس رقم کے غیر قانونی حصول کر اعتراف کرتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گلنارا کریموف نے یہ رقم ا زبکستان میں کاروبار کے خواہاں افراد سے لوٹی تھی۔ایک ارب 20 کروڑڈالر کی یہ رقم اب ازبک حکومت کی تحویل میں ہے۔سوئس حکام نے بھی گلنارا کریموف کی جانب سے غیر قانونی طور پر منتقل کیے گئے 13 کروڑ تین لاکھ ڈالار ازبکستان کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوئس حکام نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گلنارا کے قریبی رشتہ دار کو بھی جیل میں قید کر رکھا ہے۔
گلنارا کریموف کے سوئس وکیل نے بھی اس بیان کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے گلنارا کریموف ازبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کی بیٹی ہیں جو ازبکستان میں سزا کاٹ رہی ہیں۔گلنارا کو ازبک عدالت نے 2017ء میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں دس برس قید کی سزا سنائی تھی۔جب کہ دوسری جانب معروف صحافی ارشاد بھٹی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہم سے تو ازبکستان اچھا۔
ازبکستان کے سابق صدر کی بیٹی نے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر حکومت کو واپس کر دئیے۔۔ سابق صدر اسلام کریموف کی 46 سالہ جانشین بیٹی گلنارا کریموف فراڈ،منی لانڈرنگ الزام پر جیل میں تھی۔۔ میں نے قوم کو مایوس کیا،قوم مجھے معاف کر دے۔۔گلنارا کا قوم کے نام پیغام۔۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp