حسد ایک ایسا روگ ہے جس کا کوئی علاج نہیں ،فرح ناز

فحاشی پھلانے سے کوئی فنکار نہیں بن سکتا فنکار فنی صلاحیتوں سے بنتا ہے،گفتگو

لاہور : حسد ایک ایسا روگ ہے جس کا کوئی علاج نہیں جو کہ اس وقت ہر شعبہ میں پایا جاتا ہے مگر ہماری شوبز انڈسٹری میں تو کچھ زیادہ ہی ہے ان خیالات کا اظہار فلمسٹار فرح ناز نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ حسد کے علاوہ کچھ سوشل میں پر فحش تصویر وں اور ویڈیو ز اپ لوڈ کرنے والی اداکاروں نے شوبز انڈسٹری کو بدنام کر کے رکھ دیا ہے ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ،ایک سوال کے جواب میں فرح ناز نے کہا کہ فحاشی پھلانے سے کوئی فنکار نہیں بن سکتا فنکار اپنی فنی صلاحیتوں سے بنتا ہے ان فحاشی پھلانے والی اداکاروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ان کی وجہ سے باقی فنکار بھی بدنام ہو رہے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp