نادیہ جمیل نے بالی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش آنے بارے انکشاف

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے بالی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش آنے بارے انکشاف کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نادیہ جمیل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چند سال قبل انہیں یس چوپڑا کی جانب سے فلم ’’سلسلے‘‘ ،’’دل تو پاگل ہے‘‘ اور ’’ویر زارا ‘‘ میں رانی مکھرجی کے کردار کے لئے پیش کش ہوئی تھی لیکن پھر نادیہ جمیل امید سے ہو گئی اور بعد میں بچے کی دیکھ بھال کے باعث وہ یش چوپڑا کی فلموں کا حصہ نہ بن سکیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp