نور حسن’’میر آبرو‘‘ میں شاندار اداکاری پر 10بہترین ایکٹرزکی فہرست میں شامل

اسلام آباد : پاکستانی اداکار نور حسن وقفے کے بعد ڈرامہ سیریل’’میر آبرو‘‘ میں شاندار اداکاری پر 10بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ویب سائٹ ’’ریویو اٹ‘‘ نے 10بہترین ایکٹرز کی فہرست جاری کی ہے جس میں نور حسن بھی شامل ہیں۔ نور حسن ان دنوں ڈرامہ سیریل’’میر آبرو‘‘ اور ’’ حسد‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، جس سے شائقین میں ان کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔ نور حسن ڈراموں کا چنائو بہت سوچ سمجھ کے کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 جون 2019

Share On Whatsapp