اداکارہ نادیہ جمیل مرگی کی بیماری میں مبتلا

اسلام آباد ۔ : پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل مرگی کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نادیہ جمیل ثمینہ پیرزادہ کے یو ٹیوب چینل میں شرکت کی، اور بتایا کہ مجھے پہلی بار مرگی کا دورہ ڈرامہ سیریل ’’بے حد‘‘ کی عکس بندی کے دوران پڑا اور پھر ان دوروں میں اضافہ ہوتا گیا اور پھر میں نے لندن علاج کے لئے جانے کا فیصلہ کیا اور اب میں وہاںاپنی فیملی کے ساتھ رہ رہی ہوں اور میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یوگا شروع کیا لیکن باکسنگ نے میری زندگی بدل دی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 24 جون 2019

Share On Whatsapp