فلم کتاکشا کا پہلےویک اینڈ کا بزنس ایک کروڑ روپے سے بڑھ گیا

ابو علیحہ کی فلم کتاکشا نے پہلے ویک اینڈ کے اختتام پر زبردست  بزنس کیا ہے۔اس فلم کا پہلا دن بھی اچھا رہا اور ہفتے کے دن بھی  فلم نے کافی کمائی کی۔ اتوار کو اگرچہ ایک بڑا کرکٹ میچ بھی تھا لیکن  فلم  لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔اس فلم نے جمعے کو 25 لاکھ روپے، ہفتے کو 42 لاکھ  روپے اور اتوار کو 40 لاکھ  کمائے
کتاکشا نے پہلے ویک اینڈ کے اختتام پر 1 کروڑ 7 لاکھ  روپے کا بزنس کیا۔ اپنے ابتدائی ویک اینڈ میں ہی1 کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی یہ پہلی فلم بن گئی ہے۔فلم کے ابتدائی ویک اینڈ کے بزنس نے  انڈسٹری کے سرکردہ لوگوں کو کافی متاثر کیا ہے۔
یاد رہے کہ  اس فلم میں مرکزی کردار سلیم معراج نے ادا کیا ہے ۔ سینما گھروں میں اس فلم کے محدود شوز دکھائے جا رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 24 جون 2019

Share On Whatsapp