ایجبیسٹن گرائونڈ میں پاکستان نے مختلف ٹیموں کے خلاف 13میچز کھیلے، 5 جیتے، 8ہارے

لاہور : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 26 جون کو شیڈول ورلڈ کپ میچ ایجبیسٹن گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس گرائونڈ پر پاکستانی ٹیم کا ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے البتہ نیوزی لینڈ کے لئے خوش قسمت ثابت ہوا ہے ۔اس گرائونڈ میں اب تک دونوں ٹیموں کے مابین 1983ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں میچ کھیلا گیا تھا جس میں کیوی ٹیم کامیاب رہی تھی۔
پاکستان نے اس گرائونڈ میں اب تک مختلف ٹیموں کے خلاف 13میچز کھیلے ہیں جس میں سے 5جیتے اور 8 میں اسے شکست ہوئی ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف ایک میچ کھیلا اس میں بھی اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے خلاف تین میچ کھیلے ایک میں فتح اور دو میں شکست ہوئی ۔کینیا کے خلاف ایک میچ کھیلا اور اس میں فتح ہوئی ۔انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کھیلے دو جیتے تین ہارے ۔سائوتھ افریقہ کے خلاف دو میچز کھیلے ایک میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک میچ کھیلا اور اسی میں شکست ہوئی ۔

تاریخ اشاعت : پیر 24 جون 2019

Share On Whatsapp