رابرٹ جیمز کولئر فلم ’’ڈائون ٹائون ایبے ‘‘ کے لئے پرجوش

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکار رابرٹ جیمز کولئر کا کہنا ہے کہ فلم ’’ڈائون ٹائون ایبے ‘‘ کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ڈائون ٹائون ایبے ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رابرٹ جیمز کولیر نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم کے لئے اور شائقین ردعمل کے لئے بہت پرجوش ہیں ۔ ان کا فلم میں اپنے کردار کے متعلق کہنا تھا کہ یہ فلم اپنی نوعیت کی ایک رومانوی فلم ہے اور اس میں میرا کردار’’ تھامس بورو‘‘ نہ صرف آجکل کی نوجوان نسل کی پسند کے مطابق ہے بلکہ ہر عمر کا شائقین اس کردار سے محظوظ ہوگا۔
میچل اینگلر کی ہدایتکاری میں ببنے والی اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ میچل ڈاکری ، میگی سمتھ ، الزبتھ گورن، کیٹ فلپسِ منفرد کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، فلم رواں سال 13 ستمبر کو سینما کی زینت بنے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 24 جون 2019

Share On Whatsapp