الحمرا 3میں پروگرام ”عینک والا جن“میں میگھا کی خصوصی شرکت

پروگرام میں بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت دیکھ کر اپنا بچپن یاد آگیا،میگھا

لاہور : الحمرا 3میں پروگرام ”عینک والا جن“میں میگھا کی خصوصی شرکت, تفصیلات کے مطابق الحمرا 3لاہور میں حفیظ پاشا کامسلسل 10سال سے ہر اتوار کو پیش کیا جانے والا پروگرام ”عینک والا جن“میں سٹیج قتالہ و بھگڑا کوئین میگھا کی گزشتہ روز چیف گیسٹ کے طور پر شرکت اور دیگر مہمانوں میں معروف بیوٹیشن روبی شہزاد ،رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ،معروف گلوکار ناصر براج ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر میگھا کی شرکت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اورناصر بشیر نے میگھا کو اپنی کتاب کا مجموعہ پیش کیا ،اس موقع پرمیگھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پروگرام می ”عینک والا جن“ بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت دیکھ کر اپنا بچپن یاد آگیا دلی خوشی ہوئی کہ پروگرام ”عینک والا جن“ آج بھی اتنا مقبول ہے ،انہوں مزید کہا کہ ایسے پروگرام ہماری ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مزید ایسے پروگرام پیش کرنے کی ضرورت ہے جن میں فیملیز شکت کریں ۔

تاریخ اشاعت : پیر 24 جون 2019

Share On Whatsapp