Florida Man Sees 'Avengers: Endgame' 114 Times, Aims For 200

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا شخص 114 بار ایونجر اینڈ گیم دیکھ چکا ہے اور 200 بار دیکھے گا

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص  114 بار ایونجر اینڈ گیم  دیکھ چکا ہے۔اس کا مقصد گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے 200 بار فلم کو دیکھنا ہے۔
30  سالہ  اگوسٹن ایلنس  تین گھنٹوں کی اس فلم کو مسلسل دیکھنے کے لیے جا رہے ہیں۔ وہ ہر ویک اینڈ پر  5 بار فلم دیکھتے ہیں۔اُن کا ارادہ ہے کہ اس سے پہلے فلم تھیٹر سے ہٹے، اس سے 200 بار دیکھ لیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ  وہ زیادہ بار  سپر ہیرو فلم دیکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ  بنانا چاہتے ہیں۔

مارویل  کے پرستار کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہی فلم  کے زیادہ بار دیکھنے  کا پچھلا ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ اس سے پہلے  انتھونی مچل  اس سے پہلے 103 بار ایونجر :انفینیٹی وار  دیکھ چکے ہیں۔ اگوسٹن نے انتھونی کے ساتھ  ایک تصویر بھی  ٹوئٹ  کی اور بتایا کہ وہ انتھونی سے ہی متاثر ہوکر یہ ریکارڈ بنا رہےہیں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 23 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں