This Unbelievably Lucky Kansas Teen Survived A 10-Inch Knife Impaling His Face

ناقابل یقین حد تک خوش قسمت نوجوان ۔ چہرے میں دس انچ کا چاقو لگنے پر بھی معجزانہ طور پر بچ گیا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

اگر چہرے پر دس انچ کا چاقو گھونپ دیا جائے تو پھر انسان کو کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک معجزہ کنساس سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے ساتھ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 15 سالہ ایلی گریگ پچھلے ہفتے اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ یہ حادثہ ہوگیا۔ حادثے میں ایلی  تقریباً جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔
ایلی کی ماں جمی رسل کا کہنا ہے کہ وہ بوربون کاؤنٹی میں اپنے گھر پر تھیں کہ انہیں گھر سے باہر شور سنائی دیا۔

پہلے انہوں نے سوچا کہ  لڑکے بغیر کسی وجہ سے شور کر رہےہیں۔ لیکن جلد ہی انہیں اندازہ ہوا کہ اصل معاملہ مختلف ہے۔
رسل نے بتایا کہ جب انہوں دروازہ کھولا تو اپنے بیٹے کو  جس کے چہرہ لہولہان تھا اور کوئی دھات کا ٹکڑا چہرے میں دھنسا ہوا تھا۔ بدقسمتی سے  شرارتوں کے دوران ایلی  10 انچ کے تیز چاقو پر گر گیا تھا، جس سے چاقو کا بلیڈ کھوپڑی میں دھنس گیا۔
معجزانہ طور پر یہ چاقو شہ رگ سے کچھ ہی دور رہ گیا تھا۔رسل نے فوراً ہی 911 فون کیا۔ ایک ایمبولینس  آئی اور جلدی سے ایلی کو قریبی ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے متاثر کن مہارت کے ساتھ  اس چاقو کو کامیابی سے  باہر نکال  لیا۔
بہادر ایلی نے اس خوفناک تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے  انسائیڈ ایڈیشن کو بتایا کہ آئندہ وہ تیز دھار اشیا سے دور رہے گا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 23 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں