پولیو مہم جاری، ٹیموں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات ،

پولیو ورکرز پولیس نفری کے ہمراہ پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں،پولیس ترجمان

راولپنڈی : سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا کی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کی ٹیموں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سٹی پولیس ترجمان کی جانب سے گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ ، سٹی پولیس اور محکمہ صحت نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت پانچ روزہ پولیو مہم شروع کی ہے جوکہ راولپنڈی کینٹ،چکلالہ کینٹ ،شہری علاقوں کے علاوہ ملحقہ تحصیلوں میں پولیو کی ٹیمیں پولیس نفری کے ہمراہ گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کا پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس مہم کے دوران محکمہ صحت کا حلقہ آفیسرز اور متعلقہ تھانے کا ایس ایچ اوزسیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو مانیٹر کر تے رہے اور انہیں چاک و چوبند رہنے کی ہدایت بھی کرتے رہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 20 جون 2019

Share On Whatsapp