فہد مصطفٰی نے فیصل قریشی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا

اسلام آباد : پاکستانی اداکار فہد مصطفٰی نے فیصل قریشی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فہد مصطفٰی نے حال ہی میں شائستہ لودھی کے یوٹیوب چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے فیصل قریشی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا، انہوں نیکہاکہ فیصل قریشی میرے بھائیوں کی طرح ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا بلکہ میں ان کے کپڑے تک پہن لیتا ہوں، مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت بارے سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ مجھے مارننگ شوز پسند نہیں ہیںلیکن اگر فیصل قریشی مجھے شو میں آنے کی دعوت دیتے ہیں تو میں ان کو انکار نہیں کروں گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp