ہائی کورٹ نے مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کو کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کی، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔مصطفی نواز کھوکھر 26 جون تک ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp