اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے جب کہ انٹربینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہو گیا

کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔جب کہ انٹربینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 156 روپے65 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ پیر کے روز کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور سستا ہوکر 156.96 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر کی قدر میں ایک روپے 16 پیسہ کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 157 روپے کی بلند ترین سطح کو بھی کراس کر گیا۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی طلب میں کمی ہوئی جس کے باعث اس کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور سستا ہوکر 156.96 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب گذشتہ ہفتےاسٹاک ایکسچینج میں صورتحال مستحکم رہی۔ بجٹ سے قبل مارکیٹ میں ایک روزمعمولی گراؤٹ ہوئی اورانڈیکس 34 ہزارکی سطح پرپہنچا لیکن ریکوری ہوگئی اورہفتےکا اختتام 35572 پوائنٹس پرہوا۔
گذشتہ ہفتے بھی ڈالر نے ایک بارپھراونچی اُڑان بھری تھی اوریوں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر157 روپے50 پیسے پرپہنچ گیا تھا ۔ گذشتہ ہفتے وفاقی بجٹ پیش ہوا ساتھ ہی ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چُھوگیا۔ ہفتے کےآخری روزانٹر بنک میں ڈالر 2 روپے 94 پیسے مہنگا ہوکر155.84 روپے کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح گذشتہ ہفتے کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں 5 روز کے دوران ڈالر8.70 روپے مہنگا ہوا۔
کرنسی مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کی خبروں کے بعد روپے پر دباؤ کے باعث ڈالر مہنگا ہوا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں لگ بھگ 24 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ستمبر 2018ء میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا جس کے بعد اب گذشتہ 9 ماہ کے دوران ڈالر بڑھ کر 158 روپے پر پہنچ چکا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp