شکیب الحسن ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی ابتدائی چار اننگز میں مسلسل ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیلنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے

ٹاؤنٹن : سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ابتدائی چار اننگز میں مسلسل ففٹی پلس اننگز کھیلنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں چوتھی ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں اس سے قبل ایک ایڈیشن کی ابتدائی چار اننگز میں مسلسل ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز سدھو، ٹنڈولکر اور گریم ستھ کو حاصل ہے، سدھو نے 1987ء، ٹنڈولکر نے 1996ء جبکہ گریم سمتھ نے 2007ء میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
اس کے علاوہ شکیب الحسن ورلڈ کپ میچز میں تین مرتبہ اننگز میں ففٹی پلس سکور بنانے اور دو یا زائد وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے زمبابوے کے نیل جونسن کا ریکارڈ برابر کر کے یہ کارنامہ انجام دیا ہے، یووراج سنگھ کو 4 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دینے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp