دانش تیمورکی بالی وڈ فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد : پاکستانی اداکار دانش تیمورنے بالی وڈ فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا نہ کرنے بارے انکشاف کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دانش تیمور اپنی اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ انہیں بالی وڈ فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کی پیش کش ہوئی اور وہ فلم کی عکس بندی کے لئے جانے والے تھے کہ کرینہ کپور کے ہاں بیٹے کے ہونے کی خوشخبری آئی اور اس دوران ان کے ہاں بھی بیٹے کی پیدائش ہو گئی اور بعد ازاں پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہو گئے جس کے باعث میں فلم کا حصہ نہیں بن سکا۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp