شوبز شخصیات ماڈل مشک کلیم کے حق میں بول پڑیں

اسلام آباد : پاکستانی شوبز شخصیات نامور ماڈل مشک کلیم کے حق میں بول پڑیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ماڈل مشک کلیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ میں ڈارک سکن ٹون کی لڑکی ہوں اور کسی بھی پرانڈ کے لئے میں اپنا اصلی رنگ تبدیل نہیں کر سکتی کسی کو اگر میں رنگ سے مسئلہ ہے تو وہ اپنے فوٹو شوٹ کے لئے کسی گوری ماڈل کا انتخاب کر لے مجھے اپنے رنگ پر فخر ہے جس پر شوبز شخصیات نادیہ حسین، نومی انصاری،تابش کھوجہ اور دیگران کے حق میں بول پڑیں اور کہا کہ ہمیں اپنے گندمی رنگ پر فخر ہونا چاہیئے۔ واضح رہے کہ مشک کلیم کا نام لکس سٹائل ایوارڈز میں ’’بسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ ان فیشن کیٹیگری‘‘ میں بھی نامزد ہو چکا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp