لینا ہیڈے ’’گیم آف تھرونز 8 ‘‘ میں اپنے کردار کی موت اور کلائمیکس سے ناخوش

لاس اینجلس : برطانوی اداکارہ لینا ہیڈے امریکی ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز 8 ‘‘ میں اپنے کردار کی موت اور کلائمیکس سے ناخوش ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لینا ہیڈے نے’’ گیم آف تھرونز ‘‘ کے سیزن 8میں اپنے کردار ’کیرسی لینسٹر‘کی موت کے متعلق اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریز میں میرے کردار کی موت جس انداز میں دکھائی گئی ہے میں اس سے خوش نہیں ہوں، میں اپنے کردار کی اس سے بہتر موت چاہتی تھی، اگر میں ڈرامہ کے تخلیق کار ڈیوڈ بینوف اور ڈین ویس کے ساتھ بات کرتی تو میں ان کو اپنے کردار کا انجام اس سے بہتر بتادیتی۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp