گلوکارہ میڈونا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد تقریباً 14 ملین تک پہنچ گئی

لاس اینجلس : ’’کوئین آف پاپ‘‘ یعنی پاپ میوزک کی ملکہ میڈونا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد تقریباً 14ملین تک پہنچ گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں 1980ء کی دہائی سے پاپ گلوکاری میں مقبولیت حاصل کرنے اور ’’کوئین آف پاپ‘‘ یعنی پاپ میوزک کی ملکہ ‘‘ کے نام سے پہچانی جانے والی گلوکارہ میڈونا کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 14ملین کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ٹویٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد 2.5 ملین ہے۔ میڈونا کی حال ہی میں 14ویں البم ’’میڈم ایکس ‘‘ 14جون کو ریلیز کی گئی۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp