انسٹاگرام ایپ آپ کو برا محسوس کرنے کے لئے بنائی گئی ہے، میڈونا

لاس اینجلس : امریکی گلوکارہ و اداکارہ میڈونا نے کہا ہے کہ انسٹاگرام ایپ آپ کو برا محسوس کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈونا نے انسٹاگرام پر کہا ہے کہ وہ تصاویر شیئر کرنے کی معروف ایپ انسٹاگرام کی بڑی مداح نہیں ہیں کیونکہ اس میں آپ اپنا موازنہ دوسروں سے کرنا شروع کر دیتے ہیں لہذا میرا خیال ہے کہ انسٹاگرام ایپ آپ کو برا محسوس کرانے کے لئے بنائی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں لوگ دوسروں کی پسندیدگی اور تعریف حاصل کرنے کے غلام بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو کوش قسمت سمجھتی ہیں کہ بطور آرٹسٹ فون، انسٹاگرام اور سوشل میڈیا کے آنے سے پہلے انہوں نے اپنی زندگی بھرپور طریقے سے گزاری ہے کیونکہ ان کے پاس سوشل میڈیا کے لئے کوئی وقت نہیں ہے اور نہ ہی انسٹاگرام کو آرٹسٹ کے طور پر خود کو مقبول کرانے، دوسروں کی رائے لینے اور خود کا دوسرے لوگوں کے ساتھ موازنہ کرنے کے لئے بطور ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی وقت ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp